منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

ڈھونڈ ڈھونڈ کر مار ڈالو،ہنگامی حکم جاری

datetime 17  فروری‬‮  2017 |

سیہون شریف (آئی این پی )وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے ،پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا ہر جگہ پوری قوت سے قلع قمع کریں، گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں ، متحد رہ کرملک دشمن عناصرسے لڑنے کا وقت ہے،ہم

اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں،یہ جنگ پاکستانی عوام کی فتح کیساتھ ختم ہوگی۔ وہ جمعہ کو یہاں سیہون شریف میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امن و خوشحالی کی منزل پر ہرقوم کو ظلم و بربریت کا سامنا رہاہے،گزشتہ کئی برسوں سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہے ہیں ، متحد رہ کرملک دشمن عناصرسے لڑنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے دشمن عناصر کا پوری قوت سے قلع قمع کریں،یہ جنگ پاکستانی عوام کی فتح کیساتھ ختم ہوگی،جن کی وجہ سے ہم متحد ہیں ملک کی وہ مثبت اقدار ہمیشہ زندہ رہیں گی۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ہم اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ نے وزیراعظم نوازشریف کو بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت دہشت گردوں کو ڈھونڈ نکالا اور مار ڈالا جائے گا۔ وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں تک پہنچنا ناگزیر ہے، سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تمام ذرائع استعمال کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، دہشت گرد جہاں بھی ہیں انہیں ختم کیا جائے



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…