آواران (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ دھماکے سے پاک فوج کے کیپٹن سمیت 3فوجی شہید جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کی وجہ سے پاک فوج کے کیپٹن طحہٰ اوردوسپاہی کامران ستی اورمہترجان شہیدہوگئے ہیں جبکہ دوفوجی جوان زخمی ہوگئے ہیں ۔