منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

پشاوردھماکہ،2 افراد جاں بحق ، 18زخمی ،نشانہ کون تھا؟اہم شخصیت کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق

datetime 15  فروری‬‮  2017 |

پشاور(آئی این پی )پشاور کے علاقے حیات آبادمیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے قریب سرکاری گاڑی پر خودکش حملے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوگئے، دھماکے میں ایک جج بھی زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور پرحیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا،

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، صدر ممنون حسین ، وزیرا عظم نوازشریف ، تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔۔بدھ کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں دھماکہ ہوا،دھماکے کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ حادثے میں 18افراد زخمی ہوگئے،پی ڈی اے آفس کے قریب دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا،موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے خود کو اڑادیا،جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ دو خواتین سمیت 18افراد ہوئے ہیں،دھماکہ کے بعد پولیس اور امدادی جائے وقوع پر پہنچ گئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کے مطابق دھماکے میں ایک جج بھی زخمی ہوئے ہیں۔

سی سی پی او پشاور طاہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں تقریبا پندرہ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا،جج صاحبان سرکاری گاڑی میں جارہے تھے،سرکاری وین کے ساتھ سیکیورٹی کی کوئی گاڑی نہیں تھی۔سی سی پی او نے کہا کہ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے،ہر گاڑی کو سیکیورٹی دینا پولیس کیلئے ممکن نہیں۔مشیراطلاعات کے پی کے مشتاق غنی کے مطابق سرکاری گاڑی میں جج صاحبان موجود تھے،سرکاری گاڑی کے ساتھ سیکیورٹی تھی یا نہیں تحقیقات ہورہی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی ہورہی ہے،ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،اس طرح کے دھماکے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے،دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوا ہے،دہشتگرد سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آور کا سر اور ٹانگیں مل گئیں ہیں۔ صدر ممنون حسین ، وزیرا عظم نوازشریف ، تحریک انصا ف کے سربراہ عمران خان اور دیگر رہنماؤں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کیاہے ۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…