لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملنے پر پاکستان نےافغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفترخارجہ طلب کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق دفترخارجہ میں افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر طلب کرکے آگاہ کیاکہ پاکستان کیخلاف دہشت گردی کی کارروائیاں
کرنے والوں کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں۔فغان ڈپٹی ہیڈکوبتایا گیاکہ پاکستان نے ان کی حکومت کوخفیہ معلومات بھی دیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیاگیا۔اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ دہشتگرد تنظیموں،ان کی پناہ گاہوں،سہولت کاروں اور ہینڈلرز کے خلاف سخت کارروائی کرےتاکہ آئندہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ کی جاسکے ۔