اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس اسلام آباد میں نئے تعمیر ہونے والے سفارتخانے کا افتتاح کرنے کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کل 17 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔
باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔ذرائع کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباسی 3 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے اور اسی دوران وہ صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے اور ملکی سکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباسی اس قبل دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں وہ پہلی مرتبہ 2005 میں پاکستان آئے جب کہ دوسرا دورہ 2013 میں کیا تھا۔