ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

اوباما پر تنقید،آصف علی زرداری نے ٹرمپ کو’’ٹرمپ کارڈ‘‘بتادیئے

datetime 24  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) سابق صدرآصف زرداری نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کاجوموقع بارک اوبامانے گنوایا،ڈونلڈٹرمپ اسے حاصل کریں اور جنوبی ایشیاکے لیے سینئرمندوب فوری مقررکریں۔ سابق صدرآصف زرداری نے امریکی اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کومشورہ دیا کہ خطے میں رچرڈہالبروک جیساسفارتکاربھیجاجائے،

ڈونلڈٹرمپ وہ کریں جوبارک اوبامانے نہیں کیا۔بارک اوبامانے پاکستان کے کسی بھی چیف ایگزیکٹیوسے مناسب رابطہ نہیں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف ذہنوں کی جنگ پاکستان،شام،یمن،عراق اورلیبیامیں ہاری جاچکی ہے۔ سابق صدر نے ٹرمپ کے مخالفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کومستردنہ کریں،خطے پراثرات چھوڑنے کا موقع دیں،

ابھی ڈونلڈٹرمپ سے متعلق کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہے، ڈونلڈٹرمپ کی صدارت کے پہلے90روز کا تو انتظار کرلیں،90روز بعد دیکھیں گے کہ ڈونلڈٹرمپ محض باتیں کرتے ہیں یاعمل بھی کرتے ہیں۔ ڈونلڈٹرمپ ایسی ریاستوں میں کامیاب ہوئے جہاں ڈیموکریٹس کی شکست ناممکن تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…