جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی الیکشن کمیشن میں تلاشی شروع ہوچکی ہے ٗ پی ٹی آئی چیف ثبوت نہیں دے رہے ٗ خواجہ آصف

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن کمیشن میں تلاشی شروع ہوچکی ہے ٗ پی ٹی آئی چیف ثبوت نہیں دے رہے ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان ہم سے تلاشی کا کہتے ہیں ہم تو سپریم کورٹ میں تلاشی دے رہے ہیں مگر سڑک کی دوسری جانب الیکشن کمیشن میں عمران خان کی

 

تلاشی شروع ہو چکی ہے وہ تلاشی نہیں دے رہے ہیں بلکہ اپنی جیبوں میں ہاتھ ڈال لئے ہیں کہ کوئی تلاشی نہ لے لے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اپنی والدہ کے نام پر ہسپتال بنایا اور لوگوں سے خیرات کے نام پر پیسہ لیکر کہاں کہاں لگایا یہ انہیں الیکشن کمیشن میں جواب دینا ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان غیر ملکی فنڈنگ کی منی ٹریل نہیں بتا رہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آج پھر توہین عدالت کا نوٹس ملا ہے ٗتاریخ میں پہلی بار ہے کہ شریف فیملی تیس سالوں کی ٹرانزیکنشز کا حساب دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم سپریم کورٹ میں ثبوت دے رہے ہیں اور عمران خان صاحب ہم سے سب پوچھ رہے ہیں مگر خود الیکشن کمیشن میں کچھ نہیں بتا رہے۔عدالتی فیصلے کے بعد مخالفین سے بھی نمٹ لیں گے قبل ازیں مسلم لیگ (ن )کے رہنماء امیر مقام نے کہاکہ عمران خان قوم کوبے وقوف بنا رہے ہیں، ان کے پاس پاناما کیس سے متعلق ثبوت نہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے بیانات میں تضاد ہے، احتساب کی بات کرنیوالے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ پختونخوامیں تبدیلی کے تمام نعرے کھوکھلے اور جھوٹے ہیں ٗعمران خان نے احتساب کے ادارے کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…