اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آرمی چیف کا کرم ایجنسی کا دورہ،زبردست اعلان کردیا

datetime 22  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی حمایت ا ور قربانیاں قابل تعریف ہیں ،قبائلیوں کی مدد سے فوج ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں امن واستحکام کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے دہشتگرد ا سے سبوثاژ کرنے میں ناکام ہونگے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔ مذہب ‘ صوبائیت ‘ زبان اور فرقے کے امتیاز سے بالاتر ہو کر ہم سب پاکستانی ہیں۔

اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار ‘ کرم ایجنسی اور پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پارا چنار دھماکے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایجنسی ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔آرمی چیف نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔پارہ چنار دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی حمایت ا ور قربانیاں قابل تعریف ہیں ۔انھوں نے کہاکہ قبائلیوں کی مدد سے فوج ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں امن واستحکام کیلئے بہت اچھا کام کیا ہے دہشتگرد ا سے سبوثاژ کرنے میں ناکام ہونگے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔ مذہب ‘ صوبائیت ‘ زبان اور فرقے کے امتیاز سے بالاتر ہو کر ہم سب پاکستانی ہیں۔ آرمی چیف نے لوگوں کے مطالبے پر یکساں تعلیم کیلئے پارا چنار میں آرمی پبلک سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا۔قبائلی عمائدین نے اپنے دکھ میں شریک ہونے اور آرمی پبلک سکول کے قیام کے اعلان پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور امن واستحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔بعد ازں جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا اورپار ہ چنار دھماکے میں شدید زخمی ہونے والوں کی عیادت کی جنھیں آرمی ہیلی کاپٹر اور گاڑیوں کی مدد سے منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پارہ چنار پہنچنے پر کو ر کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…