اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بارشیں نہ بھی ہوں تو طویل مدت کی تیاری ہے حالات کنٹرول میں رہیں گے ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی فراہمی کی صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ زراعت میں جدید طریقے استعمال کرکے پانی بچایا جاسکتا ہے اس وقت جمع کیا ہوا پانی استعمال کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کے استعمال میں لاپرواہی کی جاتی ہے پانی کو کم سے کم استعمال کریں اگر جنوری میں بارشیں نہ ہو ئیں تو فصلوں کیلئے پانی کی سپلائی متاثر نہیں ہوگی خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی کی فراہمی کی صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہوگی سردیوں میں پانی سے ہزار یا بارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے اس لئے لوڈ شیڈنگ کا زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا گرمیوں میں 1700 میگا واٹ زیادہ بجلی پانی سے پیدا کی جاتی ہے ،اس وقت ذخائر کا پانی استعمال کیا جارہا ہے۔
جنوری میں بارشیں نہ بھی ہوئیں تو کوئی مسئلہ نہیں، ہم نے کس چیزکی تیاری کر لی ہے؟خواجہ آصف نے حیران کن اعلان کر دیا
29
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں