اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک وطن کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف جنگ میں آئی ایس آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ملک کے اعلیٰ انٹیلی جنس ادارے کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
صدرممنون حسین نے توقع ظاہرکی کہ آئی ایس آئی قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دے گا۔صدر ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ڈی جی آئی ایس آئی وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔