اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کا چینی زبان میں مختصر ترجمہ کرنے پر وزیر اعظم چینی خاتون ترجمان کی جانب حیرت سے دیکھنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف چشمہ پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نے لمبی چوڑی تقریر کی تو چینی مترجم نے نواز شریف کے طویل جملوں کو دو لائنوں میں ہی نمٹا دیا
جس پر وزیر اعظم چینی مترجم کو معنی خیز نظروں سے دیکھنے لگے۔وزیر اعظم دوبارہ تقریر کرنے لگے تو ایک بار پھر ان کی طویل تقریر کو چینی خاتون مترجم نے ایک ہی جملے میں نمٹا دیا جس پر وزیر اعظم نواز شریف مسکرا دیئے اور کہا کہ آپ میری تقریر کا صحیح ترجمہ نہیں کر رہیں، یہ بہت مختصر ہے۔ وزیر اعظم نے آخر میں پاک چین دوستی زندہ باد کا نعرہ لگایا اور خاص تاکید کی کہ اس کا صحیح ترجمہ کیا جائے۔