اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

34ممالک کا فوجی اتحاد جنرل (ر) راحیل شریف کون سا عہدہ سنبھالنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے۔

ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی فوج میں دفاعی مشیر کے طور پر تقرری کا امکان ہے
وہ آج سعودی عرب کی دعوت پر خصوصی طیارے میں شاہی مہمان بن کر سعودی عرب پہنچے ہیں۔سابقہ سپہ سالار کے اعزاز میں دارالحکومت ریاض میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں سعودی حکمران خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق مطابق اسلامی فوج میں ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کا ابتدائی کنٹریکٹ دو سال کا ہو گا۔واضح رہے کہ راحیل شریف کو سعودی عرب کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے بعد مشترکہ فوج کی سربراہی کی پیشکش ہوئی تھی۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف لاہور سے سعودی عرب پہنچے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کے سعودی حکومت کے اعلیٰ ترین افراد سے مذاکرات ہونگے اور وہ 34ممالک کی مشترکہ فوج میں بطوری دفاعی مشیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے جہاں انہیں نیٹو افواج کے سربراہ سے بھی کہیں زیادہ معاوضہ اور مراعات کی پیشکش ہو چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…