کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری آئندہ انتخابات کے بعد مخلوط حکومت بنانے کا بڑا ایجنڈا لے کر پاکستان آئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سمانیوزکے مطابق پیپلزپارٹی اب کھل کراسٹیبلشمنٹ کامقابلہ کرے گی
۔نجی ٹی وی چینل نے د عوی کیاہے کہ آصف علی زرداری کی واپسی عالمی بڑوں کی مددسے واپسی ہوئی ہے جبکہ آصف علی زرداری کاپاکستان میں قیام مختصرہوگااوروہ پاکستان میں قیام کے دوران سیاسی جوڑتوڑکریں گے البتہ اب آصف علی زرداری پاکستان سے باہرجاتے اورواپس آتے رہیں گے ۔آصف علی زرداری کی وطن واپسی امریکی حکام کی مددسے ہوئی ہے ۔
سابق صدرآصف علی زرداری پارٹی کے ناراض رہنمائوں کومنائیں گے اور2017میں ممکنہ طورپرہونے والے عام انتخابات کےلئے وہ ممکنہ گرینڈالائنس کےلئے پاکستان تحریک انصاف ،ایم کیوایم پاکستان ،جماعت اسلامی اوراے این پی سے بھی اس معاملے پررابطے کریں گے اوران کاایجنڈاوفاق میں ایک مخلوط حکومت کاقیام ہوگا۔
آصف علی زرداری 27دسمبرکوبلاول بھٹوزرداری کوپارلیمانی سیاست میں اتارنے کااعلان کرکے انتخابی حلقے بھی بتادیں گے جبکہ بلاول بھٹوکوتمام فیصلوں پراختیاردینے پربھی اتفاق ہوگیاہے ۔آصف علی زرداری کی واپسی پرپارٹی رہنمامطمعن ہیں اورپیپلزپارٹی کے سینیٹرتاج حیدرنے کہاہے کہ اب ان کی جماعت اسٹیبلشمنٹ سے دودوہاتھ کرے گی ۔