وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف کارروائی شروع

21  دسمبر‬‮  2016

لاہور( این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثار کیخلاف مقدمے کی کارروائی شروع، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کام کرنے روکنے اور توہین عدالت کی کارروائی کرنے کے لیے دائر درخواست پر نیشنل سکیورٹی کونسل ،نیشنل کاؤنٹر ٹرارزم اتھارٹی ،وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت سے 17 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو کام کرنے روکنے اور توہین عدالت کی کارروائی کرنے کے لیے اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل محمود ندیم عدالت میں پیش ہوئے

۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں کمشن نے اپنی رپورٹ دی لیکن چوہدری نثار نے کوئٹہ کمشن کی رپورٹ پر سخت تنقید کی جو سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے ۔چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیئے چوہدری نثار کو بطور وزیر داخلہ کام کرنے سے روکا جائے اور انکے کے خلاف آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے نیشنل سکیورٹی کونسل ،نیشنل کاؤنٹر ٹرارزم اتھارٹی ،وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت سے 17 جنوری تک جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…