کراچی (آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ احساس کمتری کا شکار وفاقی وزیر داخلہ اپنی تصوراتی دنیا سے باہر آئیں اور ہمارے چار مطالبات پر توجہ دیں میں وہ نہیں جو مصنوعی بال سر پر پہنتا پھروں۔ چودھری نثار ’’انٹیریئر‘‘ نہیں ’’انفریئر ‘‘ منسٹر ہیں ۔
منگل کے روز وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے الزامات کا ٹوئیٹ کے ذریعے جوابی وار کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان احساس کمتری کا شکار ہو چکے ہیں انہیں اپنی تصوراتی دنیا سے باہر آ جانا چاہئے اور ہم نے حکومت کے سامنے جو چار مطالبات رکھیں ہیں ان کو منظور کریں
انہوں نے چودھری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار ’’انٹیریئر‘‘ نہیں بلکہ ’’انفریئر ‘‘ منسٹر ہیں اور میں وہ نہیں ہوں جو مصنوعی بال ( وگ) س پر پہنتا پھروں جبکہ ترجمان بلاول ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ چودھری نثار زمین پر خود کو فرشتوں سے منسلک انسان سمجھتے ہیں چودھری نثار باہر چھپائے ہوئے اربوں روپے واپس ملک میں لائیں ترجمان نے کہا کہ چودھری نثار کو اپنے دادا کے اثاثہ جات میں فرق عوام کو دکھانا چاہئے ۔