اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آرمی چیف قمر جاوید باجودہ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں امن کے لئے دونوں جانب سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آرمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جانب سے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے استحکام کے لئے اہم شراکت دار ہیں جن پر مسلم امہ کی بھاری ذمہ داری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے مکمل خاتمے کے لئے تعاون کو جاری رکھنے پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع شاہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہے جنہوں نے پاکستان میں امن اور استحکام کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حرمین شریفین اور سعودی عرب کی سالمیت کی حفاظت کے لئے اپنے عزم کو دہرایا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فورسز کے جنرل اسٹاف جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان سے بھی ملاقات کی جب کہ دونوں سربراہان نے فوجی تعاون بڑھانے کے ساتھ ایک ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…