اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جو ایک بار لگائے تھے ظہیر الاسلام وہ کراچی سے تھے اور بھی اہم فوجی افسران کراچی سے لگائے جاتے رہے ہیں۔
جن جرنیلوں نے ماضی میں کراچی میں کام کیا ہے انہیں فوج میں اچھی پوسٹیں ملتی رہی ہیں۔ اس بار بھی یہی کام ہوا ہے کہ ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبرچیف آف جنرل سٹاف کی اہم ترین پوسٹ پر لگا دیا گیا ہے اور یہ پوسٹ آرمی چیف کے بعد فوج میں سب سے اہم پوسٹ ہوتی ہے۔ ماضی میں روایت رہی ہے کہ جو آرمی چیف بنائے گئے وہ پہلے چیف آف جنرل سٹاف تھے۔
اسلئے لیفٹنٹ جنرل بلال اکبر مستقبل میں آرمی چیف بھی بن سکتے ہیں۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ جب تین سال بعد نئے آرمی چیف کی بات ہوگی تو بلال اکبر ہاٹ فیورٹ بھی ہو سکتے ہیں۔ جنرل بلال اکبر نے بہت جلد ترقی کی ہے اور ایک دم ڈی جی رینجرز سے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
رینجرز آپریشن کے اہم کردار جنرل بلال اکبر کو چیف آف جنرل سٹاف کا انتہائی اہم عہدہ کیوں دیا گیا؟
13
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں