اسلام آباد(آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے چترال اور دیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کے انکشاف پر تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے اور حکام کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس دہشت گروپ کی 2 دسمبر کو دیر اور چترال میں موجودگی کا انکشاف ہوا جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر نے 5 دسمبر کو اعلیٰ حکام کو خط لکھا اور تھریٹ الرٹ جاری کیا۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مزار شریف افغانستان میں راء کے کیمپ سے تربیت حاصل کرنے والے 4 سے 6 دہشت گرد دیر اور چترال بھیجے گئے ہیں۔ اعلی حکام ائیرپورٹ اور دیگر مقامات پر حفاظتی اقدامات کریں۔