امرتسر(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ تمام حل طلب مسائل کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون کو بہتر بنائیگا ٗافغانستان کی صورت حال پر الزام تراشی کے بجائے جائزہ لینے اور مثبت اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
بھارتی شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پر تشدد واقعات پر الزام تراشی کی بجائے جائزہ لینے کی ضرورت ہے ٗانہوں نے کہاکہ الزام تراشی کی بجائے ہمیں مثبت اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کی بنیاد پاکستان نے ترکی کے ساتھ مل کر رکھی تھی، علاقائی روابط میں بہتری کیلئے دیرینہ مسائل کاحل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حل طلب مسائل کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون کو بہتر بنائے گا ٗ حل طلب تنازعات کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون اور رابطوں کوفروغ دے گا۔