پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان نے جدید ترین الخالد- 1 ٹینک میدان میں اتار دیا!!!

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیدیاز 2016 میں پاکستان کے الخالد ٹینک کا جدید ترین ورڑن الخالد ون متعارف کرادیا ہے، ٹینک جنگ کی صورت میں دشمن کے عقب میں پہنچ کر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور چند سیکنڈرز میں اسے تہس نہس کر سکتا ہے۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مصنوعات کے متعلق ہونے والی نمائش میں شہری علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے نئی بکتربند گاڑیاں بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔
70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک بار کی فیولنگ میں ساڑھے چارسو کلومیٹر تک کا سفر کرکے دشمن کے عقب میں پہنچنے کی صلاحیت، 125 ملی میٹر کی طاقت ور بیرل سے ایک منٹ میں 6 سے 8 گولے فائر کرنے والا جدید ترین پاکستانی ٹینک الخالد ون، جو 3ہزار میٹر تک ٹھیک ٹھیک نشانہ لگا سکتا ہے۔کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کیخلاف کارروائی کے د وران تباہ ہونے والی بی سکس لیول کی بکتر بند گاڑی کی جگہ اب پروٹیکٹر وہیکل بی 7متعارف کرائی گئی ہے جو اسٹیل بلٹ سے بھی تحفظ دے سکتی ہے۔
شہری علاقوں میں دہشت گردوں سے مقابلے کیلئے دو بکتربند گاڑیاں ڈریگن اور طلحہ ہیں جو ہیوی فائر اور راکٹ لانچر کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہیں، پنجاب میں چھوٹو گینگ کے خلاف یہی بکتر بند گاڑیاں استعمال ہوئیں۔پاکستان نے الخالد ٹینک سیمت اپنی دیگر مصنوعات دوست ملکوں کو فروخت کیلئے پیش کردی ہیں، آئیڈیاز 2016 میں شریک غیرملکی مندوبین نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی مصنوعات میں زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…