اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ ایل او سی پرانتہائی افسوسناک صورتحال ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ سیاسی سلوگن بن گیا ہے، وزیرخارجہ کے نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا،وزارت خارجہ اپنا کام کررہی ہے۔سرتاج عزیز نے ایل او سی پر جاری کشیدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جو ہورہاہے،اسےنظراندازنہیں کرسکتے،
عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس افغانستان پر ہورہی ہے، افغانستان کیلئے بھارت جائیں گے۔سرتاج عزیزنے مزید کہاکہ پاکستان بھارت سے کشیدگی نہیں بڑھاناچاہتا، بھارت کشمیر کے بغیر مذاکرات کرنا چاہتا ہے، کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی، بھارت سے کسی بریک تھروکی توقع نہیں ہے۔