اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سیاستدان کامل علی آغا نے انکشاف کیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں جب شریف خاندان کی اتفاق فاؤنڈری کو نیشنلائز کر لیا گیا تھا تو اس دور میں قومیائے جانے کے بعد بھی شریف خاندان کے افراد وہاں پر باقاعدہ کام کر رہے تھے اور ملیں چلا رہے تھے۔ اُس وقت میاں محمد اظہر جو
اس وقت تحریک انصاف میں شامل ہیں انہوں نے شریف خاندان پر احسان کرتے ہوئے انہیں ایک مل دیدی کہ آپ یہ مل چلا لیں ۔ اس کے بعد شریف خاندان نے شاہدرہ کے قریب ایک اور مل لگا لی تھی جس میں یہ کام کرتے رہے تھے۔ اور اب شریف خاندان یہ کہتا ہے کہ اس دور میں ہمارا سارا کام کاروبار ختم ہو گیا تھا اور ہم کچھ نہیں کر رہے تھے۔ اسی بات کے صلے میں نواز شریف نے میاں اظہر کو ایک بار لاہور کا میئر اور ایک بار
گورنر پنجاب بنایا تھا۔ بعد میں ان کے اختلافات ہو گئے تھے اور میاں محمد اظہر تحریک انصاف میں آ گئے تھے اور ان کے سیاسی راستے جدا ہو گئے تھے۔