اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیا آرمی چیف کون ہوگا اس موضوع پر کئی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنیارٹی کے حوالے سے اس وقت لیفٹنٹ جنرل زبیر محمود حیات سینئر ترین ہیں، جی ایچ کیو کی فہرست کے مطابق ان کے بعد لیفٹنٹ جنرل
سید واجد حسین اور لیفٹنٹ جنرل نجیب اللہ خان سینئر ترین جنرل ہیں لیکن یہ دونوں جنرل کور کمانڈ نہ کرنے کے باعث آرمی چیف کے عہدے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے ۔ ذرائع کے مطابق میرٹ پر فیصلے کی صورت میں لیفٹنٹ جنرل زبیر محمود حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے اور ان کے بعد لیفٹنٹ
جنرل اشفاق ندیم، لیفٹنٹ جنرل جاوید رمدے اور لیفٹنٹ جنرل قمر جاوید باجودہ فیورٹ ہیں۔ لیفٹنٹ جنرل اشفاق ندیم کور کمانڈر ملتان، لیفٹنٹ جنرل جاوید رمدے کور کمانڈر بہاولپور اور لیفٹنٹ جنرل قمر جاوید باجودہ آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کے عہدے پر کام کر رہے ہیں۔