اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ گوادر پورٹ2008 ء سے فعال ہے اور وہاں سے سرگرمیاں جاری و ساری ہیں لیکن ہمارے گزشتہ حکومتیں متعدد بار اس ایک ہی منصوبے کا افتتاح کرتی رہی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گوادر پورٹ کا اعلان بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں کیا تھا لیکن اس کا پہلاباقاعدہ افتتاح صدر مشرف کے دور میں ہوا اور اس کے بعد سے ہم بار بار اس کے مختلف افتتاح دیکھ رہے ہیں۔ حامد میر کے ایک اور ٹویٹ کے مطابق پاکستانی حکومت نے 2013 ء میں گوادرپورٹ کو چین کے حوالے کر دیا تھا اور عین ممکن ہے کہ ہم 2018 ء میں اس کا ایک اور افتتاح ہوتا دیکھیں۔ حامد میر نے ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی سی پیک جیسے ہی منصوبوں کے معاہدے کرتے رہے ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ مختلف حکومتوں میں یہ منصوبہ کیوں بار بار سائن کیا جاتا رہا ہے۔