نواز شریف نے مجھے وزیر اعظم ہاؤس بلوا کر کیسے دھمکایا اور میرے ساتھ کیا ، کیا تھا؟ سینئر صحافی حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات

8  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و صحافی حامد میر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا کہ90ء کی دھائی میں جب نواز شریف کی حکومت آئی تو میں نے نواز شریف کی کرپشن اور دیگر کمپنیوں بارے تفصیلات لکھیں تو نواز شریف نے مجھے صبح صبح وزیر اعظم ہاؤس میں بلا لیا۔ مجھے کال آئی کہ وزیر اعظم نواز شریف براہ راست آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں، آپ وزیر اعظم ہاؤس آجائیں تو میں وزیر اعظم ہاؤس چلا گیا۔ مجھے وہاں وزیر اعظم نے پراٹھا اور انڈہ کھلایا اور اس کے بعد لسی منگوا لی۔ انہوں نے مجھے کہا کہ لسی پی لیں، میں لسی نہیں پینا چاہتا تھا۔ انہوں نے خود لسی کے دو گلاس پیئے اور ڈکار مارنے کے بعد کہا کہ آپ استعفیٰ دیدیں۔ جس پر میں نے نواز شریف سے کہا کہ آپ نے مجھے خود بلایا ، پراٹھے کھلائے اور لسی پلائی، اب آپ کہتے ہیں میں کہ استعفیٰ دیدوں۔ نواز شریف نے مجھے کہا کہ آپ استعفیٰ نہیں دیں گے تو میں آپ کے چیف ایڈیٹر کو پکڑ کر جیل میں ڈال دوں گا، اس پر میں سمجھا کہ نواز شریف نے لسی پی ہوئی ہے اور وہ غنودگی میں ایسی بات کر گئے ہیں جو انہوں نے کرنی نہیں تھی۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ میں نے نواز شریف کی اس بات کو سیریس نہیں لیا اور میں گھر واپس آ گیا۔ اگلے دن صبح صبح مجھے یہ پتہ چلا کہ میرے چیف ایڈیٹر کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ میرے چیف ایڈیٹر کی بیوی میرے پاس آئیں اور ہاتھ جوڑ کر مجھ سے کہنے لگیں کہ مہربانی کرو! تم استعفیٰ دیدو ورنہ پھر میرے شوہر کو جیل سے کون نکلوائے گا؟ حامد میر نے کہا اس وقت میں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ میں نے اس زمانے میں نواز شریف کی آف شور کمپنیوں کے بارے میں لکھا تھا۔ جب نواز شریف کی حکومت چلی گئی تھی تو اس بارے میں انکوائریاں بھی ہوئی تھیں۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کو میری خبریں پسند نہیں آئی تھیں اور انہوں نے میرے چیف ایڈیٹر کو پکڑ کر پوچھا تھا کہ مجھے ذریعہ بتاؤ کہ کس شخص سے حامد میر نے یہ خبریں لی ہیں۔ اس پر میرے چیف ایڈیٹر نے کہا کہ آپ حامد میر کو پکڑ لیں اور اس سے پوچھیں ، اسے چار جوتے لگائیں وہ خود بتائے گا، وہ مجھے تو بتاتا ہی نہیں۔


Nawaz Sharif Threatened Hamid Mir for Exposing… by nakeryaar

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…