جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

لڑائی کے بعد نعیم الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے !!!

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے پاکستان عوامی تحریک کے اہم رہنماء خرم نواز گنڈا پور کو پہچاننے سے انکار کر دیا، تفصیل کے مطابق آج صبح سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے کے حوالے سے نعیم الحق اور خرم نواز گنڈا پور کے مابین تلخی کے بعد نعیم الحق نے کہا کہ میں نے خرم نواز گنڈا پور کو آج پہلی بار دیکھا ہے۔ نعیم الحق نے کہا کہ موقع پر موجود کیمرہ مینز کی وڈیو دیکھ لیں اس میں میری زبان گالم گلوچ والی ہرگز نہیں تھی، میں نے عمران خان کے پریس کانفرنس کرنے کیلئے راستہ چھوڑنے کا کہا تھا جس پر خرم نواز گنڈا پور گالم گلوچ پر اتر آئے اور یہ ریکارڈ پر موجود ہے۔ اس جگہ موجود کیمرہ مین بھی یہی کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کیلئے راستہ چھوڑ دیں۔ واضح رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے وقت تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق اور پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی تھی۔ میڈیا کی جاری کردہ وڈیوز کے مطابق خرم نواز گنڈا پور نعیم الحق کے راستہ مانگنے پر آگ بگولہ ہو گئے اور شدید گالم گلوچ پر اتر آئے ۔ اس دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بچاؤ کی کوشش کرتے رہے لیکن خرم نواز گنڈا پور گالیاں دیتے رہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…