کسی کی فرمائش پر بھارت کیخلاف بول سکتا ہوں نہ قبروں کی کمائی کھاتا ہوں۔۔ سینئر وزیر آگ بگولا ہو گئے

3  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر سخت رد عمل میں کہا ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، کسی کی فرمائش پر بھارت کیخلاف بول سکتا ہوں نہ ’’قبروں‘‘ کی کمائی کھاتا ہوں، ایل او سی پر اکثر جاتا رہتا ہوں ، گھر میں پش اپس لگانے والے نہیں بلکہ آگے بڑھ کر ڈنڈے کھانے والے ہی لیڈر ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مخالفین کو شور مچاتے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن حکومت کو کچھ نہیں ہوا، نہ ہی کچھ ہوگا۔ جو مرضی کرلیں ،حکومت مدت پوری کرے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ساڑھے تین سال ہوگئے حکومت کہیں نہیں گئی نہ کہیں جارہی ہے، عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔شاہ محمود قریشی کے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ قبروں کی کمائی نہیں کھاتے، گھر میں پش اپس لگانے والے نہیں بلکہ آگے بڑھ کر ڈنڈے کھانے والے ہی لیڈر ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں بھارت کیخلاف بطور وزیر دفاع بیانات دیتا رہتا ہوں لیکن کسی کی فرمائش پر نہیں بول سکتا ،بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے یہ سب کو پتہ ہے میں اس پر کوئی نمبر نہیں بڑھاناچاہتا۔انہوں نے الٹا صحافیوں سے سوال کیا کہ وہی بتائیں پریڈ گراونڈ کے جلسے میں کتنے لوگ تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…