نئی دہلی (آن لائن) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کو اسی طرح زخم دیتا رہا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بھارت نے اپنی حکمت عملی تبدیل کی ہے کیونکہ خاموشی کی وجہ سے ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑا ۔ انہوں نے سال 2003 کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے لئے پاکستان کی بھرپور مذمت کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کے خلاف دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تو اس ملک کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ 2003 ء میں بھارت اور پاکستان کے درمیان پھر سیز فائر معاہدہ ہوا ہے پاکستان اس کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خاموشی میں بہت سے زخم دیئے گئے اور اب ہم نے سفارتی سطح پر بعض اقدامات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت اب تبدیل ہو گیا ہے اور حکومت ہند نے نئی پالیسی اپنائی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اوڑی اور پٹھانکوٹ میں بھاری قیمت چکائی اور اب پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی ۔