جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

چوہدر ی نثارنے معذرت کرلی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ملکی سیاسی صورتحال میں کافی کشیدگی تھی مگر عوام نے متحد رہ کر وفاقی دارلحکومت پر چڑھائی کرنے والے جتھوں کی حکمت عملی کو ناکام بنایا، اس صورتحال میں اگر کسی کو لاٹھی پڑی اور آنسو گیس سے تکلیف ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدر ی نثارعلی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ راستوں میں رکاوٹیں اس لیے کھڑی کی گئیں کہ آپ نے وفاقی دارلحکومت کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا ، آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ مسلم لیگ ن نے جلسے سے لے کر جلسی تک کہیں رکاوٹ نہیں کھڑی کی۔
انہوں نے کہا کہ ’’عمران خان سے 45 سالہ پرانی دوستی ہے تاہم انہوں نے دھرنے کے دوران وعدہ خلافی کی اور اپنی بات کا پاس نہیں رکھا، پولیس کو آئین و قانون کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ وہ میرے یا وزیر اعظم کے ذاتی ملازم نہیں بلکہ اُن کی ذمہ داری ملک کی حفاظت ہے‘‘۔وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ پختون مہمان نواز لوگ ہیں تاہم کچھ چند ہزار لوگ مسلح جتھوں کے ذریعے وفاقی دارلحکومت پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، پولیس نے احکامات پر عملدرآمد کیا تاہم اس کو پختون پنجابی لڑائی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ مگر سیاستدانوں اور عوام نے اپنے اتحاد سے اس سازش کو ناکام بنا دیا ۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اسلام آباد اور ہائی کورٹ کی جانب سے کیے جانے فیصلوں پر انہیں مبارک با د پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کے ایک سیاسی کارکنان کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ آج کا فیصلے کو کسی کی جیت اور ہار سے منسوب نہ کیا جائے، عمران خان نے فیصلہ کر کے اچھے سیاستدان کا ثبوت دیا اور اُن کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ضمیر کی آواز سننے کا مشورہ دیا، الحمد اللہ میں نے ہمیشہ ضمیر کی آواز سنی اور برے وقت میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا،مجھے تین بار وزارتیں دی گئیں میں دنیا میں نوازشریف کے سامنے اور آخرت میں اللہ کے سامنے جواب دے ہوں۔مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے مسلم لیگ ن کو کئی دفعہ مینڈیٹ دیا تاہم پی ٹی آئی کو پہلی دفعہ ملا، آپ کی اپوزیشن پارٹی سے منسلک ہونے کا احترام کرتا ہوں، لیکن کوئی آپ کو کہے کہ میں آپ کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟‘‘۔چوہدر ی نثارنے کہاکہ آج بھی معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی بناد ی ہے ، جلد انتظامیہ کے لوگ بھی تحریک انصاف سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ریاست کی رٹ ہرصورت قائم رکھے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…