اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہاہے کہ ریاست اپنی رٹ برقراررکھنے کےلئے طاقت کااستعما ل کرتی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہاہے کہ ریاست اپنی رٹ برقراررکھنے کےلئے طاقت کااستعما ل کرتی ہے ۔خواجہ آصف کاکہناتھاکہ سیاسی جدوجہد میں ڈنڈے کھاناپڑتے ہیں اورسیاست میں ڈنڈے کھاناکوئی بڑی بات نہیں ہے ،
انہوں نے کہاکہ جس نے ڈنڈے نہیں کھانے وہ گھرمیں بیٹھ جائے ۔انہوں نے کہاکہ کسی کوبھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے ۔ اس موقع پرخواجہ آصف نےدعوی کیا کہ تحریک انصاف کا اسلام آباد میں پی کیو آر بلاک میں وزارت خزانہ، منصوبہ بندی اوروزارت داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا۔انہو ںنے کہاکہ حکومت کی رٹ کو کسی طرح چیلنج نہیں کرنے دیا جائے گااورکوئی بھی شخص قانون توڑے گاتوقانون حرکت میں آئے گا۔
سیاسی جدوجہد میں ڈنڈے کھاناپڑتے ہیں،خواجہ آصف
28
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں