اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرچارواہ سیکٹرمیں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں3 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔پنجاب رینجرزکی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی۔ذرائع کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پرچارواہ سیکٹرمیں بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 3 افرا زخمی ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پنجاب رینجرزکی جانب سےفائرنگ کا بھرپور انداز میں جواب دیا گیا اور دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا گیا ۔
واضح رہے کہ لائن آف کنڑول کے مختلف سیکٹرزپر گزشتہ دنوں بھارت نے ایک بارپھر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں دوطالبات سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول کے مختلف سیکٹرزمیں ایک مرتبہ پھربلااشتعال فائرنگ کی ہے بھارتی گولہ باری کی وجہ سے لائن آف کنڑول کے مختلف علاقوں میں 2طالبات ،ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔
بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر حملہ
27
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں