اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملہ ، ٹریننگ سے فارغ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو واپس کیوں بلایا گیا؟ زندہ بچ جانے والے پولیس اہلکاروں نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کیڈٹس نے اپنی پاسنگ آؤٹ پریڈ مکمل کر لی تھی۔ اہلکاروں کو یہ کہہ کر بلایا گیا کہ واپس آ جاؤ ٹریننگ وغیرہ کچھ نہیں، کھاؤ پیؤ اور آرام کرو۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے یہ بتایا کہ ہمیں کہا گیا کہ اگر تم نہ آئے تو تمہیں نوکریوں سے نکال دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق واپس بلائے جانے والے اہلکار 18 اکتوبر سے ٹریننگ سینٹر میں موجود تھے۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ حکام کے مطابق ان اہلکاروں کو اسلام آباد میں دھرنے کی سیکورٹی کیلئے بھی بھیجا جانا تھا۔ اور انہیں اسلام آباد میں 2 نومبر کو ہونے والے دھرنے کیلئے ہی طلب کیا گیا تھا۔