پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف بھارت کی پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں پر خاموش کیوں رہتے ہیں؟ سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر ڈالا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی رپورٹ میں سینئر تجزیہ نگار نے بڑا دعویٰ کر ڈالا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کوئٹہ میں وکلاء پر ایک خوفناک حملہ ہوا، پھر نیشنل ایکشن پلان کی گردان سنائی دینے لگے اور ا پھر ایک اور خوفناک بڑا حملہ ہو گیا۔ سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ کے دورے پر چلے گئے ، بہت اچھی بات ہے، لیکن ان کے وہاں جانے سے وہ شہداء واپس آ جائیں گے؟ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیمیں نام بدل کر کام کر رہی ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں۔ جب پنجاب میں رینجرز تعیناتی اور اختیارات کی بات ہوتی ہے تو پنجاب حکومت کہتی ہے کہ ہم اختیارات نہیں دیتے۔ پھر ایکدم پنجاب حکومت یہ بھی کہہ دیتی ہے کہ ہم ان کیخلاف کوئی کارروائی کرنے لگتے ہیں تو ہمیں روک دیا جاتا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار کاشف عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے لوگ کیوں دندناتے پھر رہے ہیں؟ کلبھوشن یادیو پکڑا جاتا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت مل جاتے ہیں لیکن نواز شریف ایک لفظ بھی نہیں بولتے ، کیوں؟


Kashif Abbasi Respones On Quetta Incident by fahadkhaskheli25

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…