کوئٹہ (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کوپولیس ٹریننگ سینٹرکوئٹہ کا دورہ کیا اوردہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس،فوج اورایف سی کے افسروں اورجوانوں سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کئی جانیں اورمزید نقصان سے بچانے پر سکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے ،جرات اورعزم کو سراہا ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔