جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

دہشت گرد کتنے تھے اور کس پڑوسی ملک سے رابطے میں تھے ؟ آپریشن ختم کرنے کے بعد آئی جی ایف سی کے اہم انکشافات

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل طیب اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات 11 بج کر 10 منٹ پر ہمین اطلاع ملی کہ پولیس ٹریننگ سنٹر مین کوئی فائرنگ کی آواز آئی ہے۔ جس پر ہم نے فوراََ ایکشن لیا۔ جب ہم نے دہشتگردوں کی گفتگو سنی تو ہمیں پتہ چلا کہ 3 دہشتگرد اندر موجود ہیں اور تینوں ہی خود کش بمبار ہیں۔ آئی جی ایف سی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے ان دہشت گردوں کی گفتگو کا منبع معلوم کیا تو وہ افغانستان تھا۔ تینوں دہشت گرد افغانستان سے رابطے میں تھے۔ آئی جی ایف سی نے کہا کہ بلڈنگ میں داخل ہونے کا ایک ہی راستہ تھا اور وہاں سے ٹروپس نے داخل ہونا تھا۔ اسی راستے پر تینوں خود کش حملہ آور موجود تھے جن میں سے ایک خود کو دھماکے سے اڑا چکا تھا۔ جیسے ہی ہمارے جوانوں نے ٹریننگ سنٹر میں داخلے کی کوشش کی تو دہشتگردوں نے آگے سے فائرنگ شروع کر دی۔
واضح رہے کہ سینٹر کے ہاسٹل پر قبضہ اور فائرنگ سے59 زیر تربیت اہلکار شہید ،جبکہ 116 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تین دہشت گردوں کو مار دیا گیا ، 250 سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کو بازیاب کرالیا گیا۔علاقہ 4گھنٹے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ سریاب روڈ پر واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں تین مسلح افراد داخل ہوئے جنہوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے ہوسٹل میں مورچہ سنبھال کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 59 اہلکار شہید جبکہ 116 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمیوں میں ایف سی اور پاک فوج کے بھی اہلکار شامل ہیں ،جن میں سے 8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے ہی پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سینٹر میں داخل ہوکر ہاسٹل اور حملہ ا?وروں کو گھیرے میں لے لیا۔بولان میڈیکل اسپتال میں 100 سے زائد زخمی لائے گئے ہیں جبکہ 16 ذخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی انٹیلی جینس اطلاع موجود تھی، تین چار دن پہلے ہائی الرٹ بھی کیا گیا تھا۔ انھوں نیمزید بتایا کہ دہشت گردوں کو شہر میں موقع نہیں ملا تو انھوں نے مضافات میں کارروائی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…