جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’بارڈر پر صورتحال انتہائی کشیدہ ‘‘ بھاری ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال ۔۔۔ پاکستان کی طرف سے ہلاکتیں 

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے بی ایس ایف کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی جانب سے ورکنگ باونڈری کے چھپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ہے گئی۔ بھارتی فائرنگ سے ایک عام شہری زخمی بھی ہوگیا ہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چھپراڑ اور ہرپال سیکٹر پر فائرنگ رات 11بج کر 35منٹ پر شروع ہوئی تھی۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے امن کو خطرات لاحق ہیںٕ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔
بھارت کی پکھلیاں اورچاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے ایک شہری اورایک بچی شہیدجبکہ 7افراد زخمی ہوگئے ۔ دفترخارجہ نے بھارت کی طرف سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کو امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے ضلع سیالکوٹ میں ورکنگ بائونڈری کے پکھیاں اور چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔پنجاب رینجرز پاکستان نے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ پوری رات جاری رہا ۔بھارتی فائرنگ سے عبداللطیف نامی شہری اور ہانیہ نامی بچی شہید جبکہ 7افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں کو سیالکوٹ سی ایم ایچ منتقل کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…