اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی ایل او سی کے کیرالا سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور بچوں و خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے کیرالا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے 28 سالہ نواجان عبدالرحمان شہید ہو گیا جبکہ بھارتی فائرنگ سے دو سالہ بچی سمیت 5 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔جن میں 11 اور 17 سالہ بچوں سمیت دو خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کا تعلق گاوں پلانی سے ہے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے کریلہ سیکٹر پر دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے،بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی حدود میں شہری آبادی پر فائرنگ کر رہی ہے اور پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی کی جا رہی ہے۔