جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

براہمداغ بگٹی اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی سب سے بڑے باغی گروپ نے ہتھیار ڈال دیئے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ بگٹی میں کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے 43 فراریوں نے براہمداغ بگٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے۔نجی ٹی وی رپورٹ مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ترجمان خان واسع کا کہنا تھا کہ فراریوں نے سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مزید درجنوں کارندے اور حمایتی براہمداغ بگٹی سے راہیں علیحدہ کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: بی ایل اے کے ایک اورکمانڈر نے ہتھیار ڈال دیئے ۔اس موقع پر فراری کمانڈرز کا کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی کی بھارتی رغبت اور حمایت سے بدظن ہوکر راہیں علیحدہ کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیر سرپرستی صوبائی حکومت نے سیاسی مفاہمتی پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد صوبے میں جاری خون ریزی کو ختم کرنا تھا۔اس پالیسی کے اعلان کے بعد مختلف کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں فراری ہتھیار ڈال چکے ہیں۔رواں سال مئی میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کمانڈر احمد نواز نے بلوچستان کے علاقے خاران میں فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے تھے۔قبل ازیں قلات کے علاقے میں ایک تقریب کے دوران 144 فراریوں نے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…