پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان کیساتھ اس بار وہ لوگ ہونگے جو عمران کے ایک اشارے پر سب کر گزریں گے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و صحافی حامد میر نے اہم انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے دھرنے میں اس بار جو لوگ آنا چاہتے ہیں انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہ ضرور جائیں گے اور فی سبیل اللہ جائیں گے۔ حامد میر نے کہا کہ میں تو یہی کہوں گا کہ مجھے کسی کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہئے ، وہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنے والے لوگ ہیں۔ حامد میر نے کہا کہ کہ این جی اوز، غیر سرکاری تنظیمیں بڑی تعداد میں عمران خان کے اس دھرنے میں شریک ہوں گے اور یہ تاریخی موقع ہوگا۔ حامد میر نے انکشاف کیا کہ اس بار یہ لوگ عمران خان کی آنکھ کے ایک اشارے پر سب کچھ کر گزرنے کیلئے تیار ہوں گے۔ حامد میر نے کہا کہ بہت سے لوگ اس طرح کے دھرنوں میں آتے ہیں اور آکر چلے جاتے ہیں لیکن اس بار یہ لوگ جب آکر بیٹھ جائیں گے تو واپس نہیں جائیں گے۔یہ لوگ تین تین، چار چار دن تک بغیر کھائے پئے بھی وہاں پر بیٹھے رہیں گے۔ حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی اصل طاقت یہی لوگ ہوں گے۔ عمران خان کو ان سے کچھ لینا بھی نہیں ہے اور وہ تو ان لوگوں کیلئے ہی کام کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…