ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی سے برآمد ہونے والا انتہائی بڑی تعداد میں اسلحہ کس کے حوالے کیا گیا اور کیوں ؟ جان کر آپ بھی فخر کریں گے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز کراچی سے برآمد ہونے والی اسلحے کی انتہائی بڑی کھیپ کو پاک فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ فوج ان کی فارنزک کر سکے، واضح رہے کہ سندھ پولیس کے پاس خطرناک اور بڑے اسلحے کی فارنزک کی سہولت نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیزآباد کے علاقے سے برآمد ہونے والا اسلحہ پاک فوج کے سینٹرل آرڈیننس ڈپو منتقل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ ڈی آئی جی ویسٹ کے آفس سے پولیس کے2ٹرکوں اور5 موبائلوں کےذریعےمنتقل کیا گیا ۔ذرائع کےمطابق سندھ پولیس کے پاس صرف چھوٹے ہتھیاروں کے فارنزک کی سہولت ہے،جی تھری،اینٹی ایئرکرافٹ گن اورایل ایم جی کی فارنزک نہیں کرسکتی اس لئے ہتھیاروں کی ناصرف فارنزک پاک فوج سے کرائی جائےگی ۔پولیس ذرائع بتاتےہیں کہ ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر میں اسلحہ محفوظ نہیں، اس لئے اسے پاک فوج کے حوالے کیا جائے گا۔عزیز آباد کے ایک مکان گھر سے زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہونےوالے اسلحے میں اینٹی ٹینک مائن،اینٹی ائیرکراف گن، ایل ایم جی، ایس ایم جی، کلاشنکوف، راکٹ، راکٹ لانچر، بزوکا، جی تھری رائفل کے ساتھ چھوٹے بڑے راکٹ، دیگر ہتھیار اور گولیاں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں اسلحے کی خریداری میں بڑے نام ملوث ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر نے کہا ہے کہ اسلحے کی خریداری میں بڑے نام ملوث ہیں،چائنا کٹنگ اور بھتہ کوری سے حاصل رقم سے اسلحہ خریدا گیا،لندن میں مقیم عناصر نے ”را“سے مل کر 9اور10محرم کو دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا، اس دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں ساؤتھ افریقی گروہ بھی ملوث ہے،اسلحے میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے آج کراچی میں بھاری تعداد میں غیرقانونی اسلحہ پکڑے جانے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرنے کے بعد کاروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو 10لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔مشتاق مہر نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گھر پر چھاپہ مارا گیا۔پانی کی ٹینکی سے بلٹ پروف جیکٹس بھی ملی ہیں۔ابھی تحقیقات نہیں کیں کہ اسلحہ تخریب کاری میں استعمال ہونا تھا یا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ملزم کتنے بھی بااثرکیوں ن ہوں ان کوایک دن قانون کاسامناضرورکرناپڑے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…