اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اڑی حملے کے بعد پاکستان سے جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردئیے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے۔اخبار کے نمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ، یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے لیکن اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں۔ایل او سی کیساتھ واقع گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پا کستان آزاد کشمیر میں کنٹرو ل لائن کے قریب فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹوں نے ایک دفعہ اپنے ایئر کنٹرول کو بتایا کہ انکی ٹرانسمیشن کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر کے اس پر پاکستانی ملی نغمے لگا دئیے ، پائلٹ نے بتایا کہ وہ اکثر پاکستان کا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان ‘‘سنتا تھا۔
دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ ہوئی تو پاکستان کی مسلح افواج کو ہر شعبے میں دشمن پر برتری حاصل ہو گی ، وطن عزیز کی بری فوج دنیا کی سخت جان فورس ہے تو ایٹمی ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان بھارت سے کئی آگے ہے۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ میں زمینی افواج کا کردار کلیدی ہے ، گزشتہ پندرہ سال سے میدان جنگ میں رہنے والی پاکستان کی مسلح افواج کا مقابلہ ممکن نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ موجودہ ٹیکنالوجی اور عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہی نہیں جبکہ پاکستان دفاعی خود انحصاری کے لیے اہم اہداف کامیابی سے حاصل کر چکا ہے۔تجزیہ کار متفق ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو پاکستان کی سخت جان زمینی افواج اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج دشمن کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے کافی ہے۔
’’خاموشی سے فیصلہ کن جنگ کی تیاریاں‘‘ بھارت نے بارڈر پر زیر زمین ہزاروں بنکر تیار کرنے شروع کر دیئے‘ برطانیہ نے بھانڈہ پھوڑ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا



















































