جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا ، ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف شیریں مزاری کی درخواست خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو ’’ٹریکٹر ٹرالی‘‘ کہنے کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل شعیب رزاق قانونی نکات پر دلائل نہ دے سکے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پارلیمانی کارروائی عدالت میں زیر بحث نہیں لائی جا سکتی جس پر شریں مزاری کے وکیل شعیب رزاق نے دلائل دیے کہ سپیکر کو بھی اس حوالے سے درخواست دی گئی تھی مگر انہوں نے خواجہ آصف کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی تاہم عدالت انسانی حقوق کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کس طرح عدالت انسانی حقوق کے معاملات میں مداخلت کر سکتی ہے۔ قانونی نکات پر دلائل نہ دینے پر عدالت نے شیریں مزاری کی درخواست خارج کر دی ہے۔یاد رہے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران مداخلت پر سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’سپیکر صاحب اس ٹریکٹر ٹرالی کو چپ کرائیں‘‘، جس کے بعد شریں مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کے اجلا س میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی خواجہ آصف نے شیریں مزاری اورپی ٹی آئی شدید ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےعمران خان سمیت تمام پی ٹی آئی قیادت کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ساتھ ہی شیریں مزاری یہ کہہ کر پکار دیا کہ اس’’ ٹریکٹر ٹرالی کو چپ کرائو‘‘ جس پرپی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے شدید ترین ردعمل سامنے آیا تھااور خواجہ آصف سے پارلیمنٹ کے فلور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا مگر حکومتی ارکارن کی جانب سے کسی بھی قسم کی معذرت کرنے سے انکار دیا تھا ۔

کچھ دن بعد خواجہ آصف نے پارلیمانی دبائومیں آکر تحریری طور پر اپنی تقریر پر معافی مانگی مگر شریں مزاری یا کسی بھی پارٹی رہنما کے متعلق اپنے کہے گئے الفاظ کے بارے میں اس معافی نامے میں ذکر نہ کیا جس پر شیریں مزاری کی جانب سےہائیکورٹ میں ہتک عزت کا دعویٰ جمع کروا دیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…