جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آرٹیکل 54/Aکے تحت پاکستان کے سپریم کمانڈر نے ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کر لیا ۔۔۔ آج کیا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ؟

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کا جنگی جنون اس قدر بڑھ چکا ہے کہ پچھلے کئی ہفتوں سے پاکستان نے درگزر کرنے کے بعد اب انتہائی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے تحت آج آئین کے آرٹیکل54/A کے تحت پارلیمنٹ کا 2 روزہ مشترکا اجلاس صدر پاکستان نے بلایاہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی، سرجیکل اسٹرائیک کے من گھڑت دعوےاور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا پر پاکستان اب کیا کرے؟۔ان موضوع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس آج شام کوہو گا۔برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر چھیڑ چھاڑاور اس پر وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کشمیر پر تقریراور بھارتی وزیراعظم کی پاکستان کو تنہا کرنے کی گیدڑ بھبکیاں،ان تمام معاملات پر سر جوڑیں گے۔آئین کے آرٹیکل54/A کے تحتپارلیمنٹ کا 2 روزہ مشترکا اجلاس صدر پاکستان نے بلایا ہے۔خصوصی اجلاس بدھ کی شام ساڑھے چار بجے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہےگا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اجلاس میں شریک ہوں گے اور سرحدوں پر بھارتی جنونیت اور کشمیر میں بھارتی بربریت کے حوالے سے حقائق اور حکومتی پالیسی ایوان کے سامنے رکھیں گے۔پارلیمانی روایات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، سینیٹ میں قائد اختلاف چوہدری اعتزاز احسن اور تمام پارلیمانی رہنما پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔توقع کی جا رہی ہے کہ 2 روزہ اجلاس میں سرحدی کشیدگی سے پیدا شدہ صورتحال اور مسئلہ کشمیر اور وہاں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف جامع قومی پالیسی سامنے آ سکے گی۔
واضح رہے کہ کل رات ایک بار پھر بھارتی فوج کی طرف سے چھمب سیکٹرمیں فائرنگ اورگولہ باری سے متعددشہری زخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکےلئے سول ہسپتال برنالہ منتقل کردیاگیاہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے چھمب سیکٹرمیں فائرنگ اورگولہ باری سے متعددشہری زخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکےلئے سول ہسپتال برنالہ منتقل کردیاگیاہے جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اورڈاکٹروں اورعملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اورزخمیوں کوطبی امدادہنگامی بنیادوں پرفراہم کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ بھارت نے آج پھرچھمب سیکٹرمیں بے گناہ افرادکونشانہ بناناشروع کردیاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…