اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں نے کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی افو اج کے مظالم کے خلاف ریلی نکالی اور مودی حکومت اور بھارتی افواج کے خلاف نعرے لگائے۔ سکھوں نے کشمیر کی آزادی کا بھی مطالبہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے کرفیو اور نہتے کشمیریوں پر جاری وحشیانہ تشدد اور پیلٹ گن کے نتیجہ میں نوجوان کی آنکھوں سے محروم کئے جانے پر بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں یں آنکھوں سے محروم کشمیریوں اور بھارتی افواج کے تشدد والی تصویریں اور مودی مردہ باد، مودی سرکار اور بھارتی افواج کے خلاف لکھے گئے نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی میں سکھوں نے بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف شدید نعرے لگائے سکھوں کے راہنماؤں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کیا جائے اور کشمیر کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کر کے آزادی دی جائے۔
دوسری جانب بھارت کی ایک اور سازش ناکام ،بارہ مولا میں فوجی کیمپ پر حملے میں سیکورٹی اہلکار کی ہلاکت کا پاکستان پر الزام جھوٹا نکلا،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار کی بارہ مولا میں ہلاکت ’’فرینڈلی فائر ‘‘ کا نتیجہ تھی جبکہ بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے مظالم کے نتیجے میں کشمیریوں کو رد عمل روکنا ممکن نہیں، حملے بھی کسی صورت نہیں روکے جاسکتے،ایک ایسے وقت میں جب بھارتی حکومت اور فوج پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں فوجی کیمپ پر حملے کے دوران بی ایس ایف کے اہلکار کی بارہ مولا میں ہلاکت ’’فرینڈلی فائر ‘‘ کا نتیجہ تھی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بارڈر سکیورٹی فورسز کے سربراہ نے ناکامی کا بڑا اعتراف کرلیا ہے۔ بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کرشن کمار شرما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جانب سے ہونے والے حملے روکنا ان کی فورسز کے لئے ممکن ہی نہیں۔بھارتی صحافیوں نے سوال کیے کہ سر بتائیں بارہ مولا میں کیا ہوا؟ وہاں بی ایس ایف کانسٹیبل کیسے مار اگیا ؟ انڈین آرمی بہتر پوزیشن میں ہے کہ بتائے بی ایس ایف جوان کیسے مارا گیا،نیتن کمار آپ کا کانسٹیبل تھا آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ وہ کیسے مارا گیا ؟ اس پر ڈی جی بی ایس ایف کے کے شرما نے اس پر کہاکہ مشکو ک حرکت دیکھ کر نتین چوکنا ہوا تو اس پر فائر ہوا پھر اسکی ٹانگ کے پاس بم پھٹا۔ایک صحافی نے پوچھا کوئی عینی شاہد ہے کس نے گولی چلائی ؟کہاں سے گولی آئی ؟ اس پر کے کے شرما نے کہاکہ رات ساڑھے دس بجے گہرا اندھیر ا تھا نہیں دیکھا کہ گولی کہاں سے چلی۔صحافی نے سوال کیا کہ ڈی جی صاحب میڈیا کہہ رہا ہے کہ نتین فرینڈلی فائر سے مرا اس پر ڈی جی نے کہاکہ بہت کنفیوژن ہے کوئی اس پوزیشن میں نہیں کہ بتا سکے کہ گولی کس نے اور کہاں سے چلائی۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جہاں بھارتی مظالم انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں وہیں ان مظالم پر عوامی رد عمل بھی انتہائی شدید ہے۔
’’مودی مردہ باد‘‘ سکھوں نے نیا محاذ کھول دیا نریندر مودی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی نے صارفین کیلئے نئی اسکیم لانچ کر دی
-
کینسر کا خطرہ کن بلڈ گروپ والوں کو زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین کا تشویشناک انکشاف سامنے آگیا
-
تاریخی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعم...
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر
-
سونے کی قیمت میں ریکارڈکمی، شہریوں نے زیورات بیچنا شروع کردیے،دبئی گولڈ سوک میں لمبی قطاریں
-
چینی بلاگر نے سم کارڈز میں سے 16 تولے سونا نکال لیا
-
آئل اینڈ سپیس وار
-
ہونڈا کمپنی نے اپنی نئی موٹر سائیکل متعارف کرا دی
-
ہونڈا سی جی 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی
-
معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کردیا گیا
-
پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تازہ پیش گوئی سامنے آ گئی
-
پی آئی اے کے مسافروں کیلئے خوشخبری ، کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان















































