اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا ہے جو کہ سراسر جھوٹ پرمبنی ہے، کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کشمیر کی تحریک میں شدت آئی ہے ، کشمیر میں بچوں کے ساتھ بھی انتہائی ظلم کیا جا رہا ہے، پاکستان کی حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ،ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں کوئی وزیر خارجہ نہیں رکھا تھا اور وزیر خارجہ نہ ہونے سے ہمیں بھی کوئی سے ہمیں بھی کوئی نقصان نہیں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی جماعتوں کے رہنما?ں کے اجلاس میں تمام جماعتیں شامل تھیں اور اس میٹنگ میں تمام اپوزیشن پارٹیز کی رائے سے متفق ہوئے ، پیپلز پارٹی نے آج کے اجلاس میں کوئی مقابلہ نہیں کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں کوئی وزیر خارجہ نہیں رکھا تھا اور وزیر خارجہ نہ ہونے سے ہمیں بھی کوئی سے ہمیں بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بیانات میں تضاد ہے۔ بھارت نے نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا جو سراسر جھوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد آزادی کی تحریک میں شدت آئی ہے۔ بھارتی افواج مظالم کی انتہا کر رہی ہے اور کشمیر میں چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں پر بھی ظلم کیا جا رہا ہے جو کہ کسی طور پر بھی قابل قبول نہیں۔ پاکستان کی حکومت اور تمام سیاسی جماعتیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔