جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کا ایک بار پھر پاکستان پر حملہ۔۔۔! صورتحال انتہائی کشیدہ۔۔۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں آج کیا اہم ترین کام ہونے جا رہا ہے ؟ دھماکہ خیز خبر آگئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ ہی دیر میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں پارلیمانی اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں اہم ترین اقدامات کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہونے والے حملوں کے بارے میں بھی بڑے اقدامات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ آج بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے افتخار آباد سیکٹر میں ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی ۔بھارتی فوج کی جانب سےایک بار پھربٹل سیکٹرمیںلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے،بھارتی فوج نےگاؤں ناطرمینڈلااورمدارپورکوفائرنگ کانشانہ بنایا ۔ فائرنگ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارہ مولامیں بھارتی فوجی کیمپ کےقریب فائرنگ کے ساتھ دستی بموں کے دھماکے ہوئے ہیں،حملےمیں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا جبکہ2مسلح افرادبھی مارےگئے۔بھارتی میڈیا کے دعویٰ میں کہا گیا کہ حملے میں 2بھارتی فوجی زخمی ہوگئے،حملہ آوروں کےخلاف آپریشن کامرکزی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،مسلح افراداوربھارتی فوج کےدرمیان فائرنگ رک گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 6مسلح افرادنےراشٹریہ رائفلزکیمپ پرحملہ کیا،حملہ آوروں کےساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہو گئے ہیں،حملہ آور2گروپوں کی صورت میں راشٹریہ رائفلزکیمپ پہنچے،حملے سےبھارتی فوجی کیمپ کونقصان نہیں پہنچا۔ادھربھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا جواب دینے کی حکمت عملی پر غور کے لیے سیاسی قیادت آج اکٹھی ہو گی، وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔تاہم کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطہ ہو ا ہے جس کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کردی، کہتے ہیں کنٹرول لائن پرتناؤ کم کرنے کیلیے رابطوں پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم نے دورہ نیویارک میں عالمی رہ نماؤں پر واضح کیاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سرحدی تناؤ کے واقعات ہوتے رہیں گے۔بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے امریکا اور برطانیہ میں دستخطی مہم جاری ہے،آپ بھی برطانوی یا امریکی شہری ہیں تو اس مہم میں حصہ لیں اور مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کریں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…