ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستان کے دو اہم ترین علاقوں پر حملہ۔۔۔! آئی ایس پی آر نے بیان جاری کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ہے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے افتخار آباد سیکٹر میں ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ کی، جس پر پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی ۔بھارتی فوج کی جانب سےایک بار پھربٹل سیکٹرمیںلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے،بھارتی فوج نےگاؤں ناطرمینڈلااورمدارپورکوفائرنگ کانشانہ بنایا ۔ فائرنگ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔دوسری طرف بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بارہ مولامیں بھارتی فوجی کیمپ کےقریب فائرنگ کے ساتھ دستی بموں کے دھماکے ہوئے ہیں،حملےمیں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا جبکہ2مسلح افرادبھی مارےگئے۔بھارتی میڈیا کے دعویٰ میں کہا گیا کہ حملے میں 2بھارتی فوجی زخمی ہوگئے،حملہ آوروں کےخلاف آپریشن کامرکزی مرحلہ مکمل ہو گیا ہے،مسلح افراداوربھارتی فوج کےدرمیان فائرنگ رک گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 6مسلح افرادنےراشٹریہ رائفلزکیمپ پرحملہ کیا،حملہ آوروں کےساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہو گئے ہیں،حملہ آور2گروپوں کی صورت میں راشٹریہ رائفلزکیمپ پہنچے،حملے سےبھارتی فوجی کیمپ کونقصان نہیں پہنچا۔ادھربھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا جواب دینے کی حکمت عملی پر غور کے لیے سیاسی قیادت آج اکٹھی ہو گی، وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔تاہم کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطہ ہو ا ہے جس کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کردی، کہتے ہیں کنٹرول لائن پرتناؤ کم کرنے کیلیے رابطوں پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم نے دورہ نیویارک میں عالمی رہ نماؤں پر واضح کیاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سرحدی تناؤ کے واقعات ہوتے رہیں گے۔بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے امریکا اور برطانیہ میں دستخطی مہم جاری ہے،آپ بھی برطانوی یا امریکی شہری ہیں تو اس مہم میں حصہ لیں اور مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کریں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…