پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

’’افواج پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی ‘‘

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی حالیہ خلاف ورزی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے صحافیوں کو بریف کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں کو کنٹرول لائن کا دورہ کروایا ہے اوردورے کے دوران انہوں نے صحافیوں کو بریف کیا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے بھر پور جوابی کارروائی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس فائرنگ میں پاک فوج کے دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ ہمیں یقین ہے پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت کا بھی نقصان ہوا ہے لیکن بھارت اس کو کیوں چھپا رہا ہے اس کا جواب بھارت ہی دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے ہمیں جو بھی کرنا پڑے گا ہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ہم نے وطن عزیز کا پہلے بھی دفاع کیا تھا اور اب بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ من گھڑت ہے ، اگر کوئی بھارتی فوجی راستہ بھول کر پاکستان آ گیا ہے تو ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کو لیکر کوئی بھول میں نہ رہے ہم ہر طرح سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں ۔ کسی بھی دراندازی کا ایسا جواب دیں گے کہ آئندہ کوئی سوچ بھی نہ سکے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے آج پھر لائن آف کنٹرول کی شدید خلاف ورزی کی گئی ۔ بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے بعد پاکستانی جانباز حرکت میں آگئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…