اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’پاک بھا رت کشیدگی ‘‘نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج جمعہ طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی افواج کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے باعث پاک فوج کے دو فوجی نوجوانوں کی شہادت اور پاک بھارت میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز جمعہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کی جانے والی تقریر وار بیرونی دورے میں دیگر قائدین سے ہونے والی ملاقاتوں کے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔دوسری جانب بھارت نے بھی پاکستان کے ساتھ جنگ پر سنجیدگی سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے پاکستان پر سرجیکل سٹرائکس بارے آل پارٹیز اجلاس طلب کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاک بھارت کشیدگی بارے اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کانگریس کے صدر راج ببر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے ایک فیصلہ کر لیا ہے اور ہم پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا کہ پاکستان دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہا ہے اسلئے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پر سرجیکل سٹرائیکس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…