پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان نے اپنے 2 فوجیوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا، دشمن کا بڑا جانی نقصان

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کیخلاف بلاجواز بارڈر پر محاذ جنگ کھولنے والے بھارت کو پاکستان نے دھول چٹا دی۔ تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا نے اس بات کا تو واویلا مچائے رکھا کہ انہوں نے پاکستان کے دو فوجیوں کو شہید کر دیا ہے لیکن وہ اپنی عوام کو پاکستان کی جوابی کارروائی نہیں بتا سکا۔ پاک فوج کے مطابق پاکستان نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 بھارتی چیک پوسٹوں کو تہس نہس کر دیا۔ پاک فوج کی دبنگ جوابی کارروائی میں بھارت کے 6 فوجی جہنم واصل ہو گئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کابروقت جواب دیتے ہوئے اپنے فوجیوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری جانب پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی،بھارتی دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ، بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی بلکہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا بلااشتعال فائرنگ کوسرجیکل اسٹرائیک قراردینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے، بھارت کی جانب سے مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈ کا ذکر بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت نے میڈیا ہائپ کیلئے کراس بارڈر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا۔پاکستانی سرزمین پرسرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ بھارت کے ڈی جی ایم او نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…